برازیل : لولا دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب

برازیل کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صدر لولا دا سلوا چوتھی بار صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ انھوں نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں فلاویو بولسونارو کو شکست دی۔

80 سالہ لولا نے ساؤ پالو میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’برازیل کسی کا پچھواڑا (back yard) بننے کو قبول نہیں کرے گا۔‘

یہ انتخابی معرکہ انتہائی سخت اور تلخ رہا۔ مبصرین کے مطابق اس نتیجے نے لاطینی امریکہ میں دائیں بازو کی طرف بڑھتے سیاسی رجحان کے برعکس ایک مختلف سمت دکھائی ہے۔

دائیں بازو کے سینیٹر فلاویو بولسونارو نے انتخابی نتائج کو ’ناقابلِ فہم‘ قرار دیتے ہوئے انھیں کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کے والد اور سابق صدر جائر بولسونارو اس وقت قید میں ہیں، جبکہ فلاویو نے رواں ماہ ہونے والے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ووٹنگ کے دن دونوں انتخابی مہمات کے مطالبے پر بعض پولنگ سٹیشنز میں پولنگ کے وقت میں دو گھنٹے کی توسیع بھی کی گئی تھی۔

Share this content: