ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سرکاری ٹیلی وژن پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایران پڑوسی ممالک پر حملہ نہیں کرے گا ’جب تک کہ پہلے حملہ نہ کیا جائے۔‘
انھوں نے پڑوسی ممالک سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے‘ اور علاقائی تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ’امن اور سکون قائم کیا جا سکے۔‘
صدر مسعود پزشکیان نے مزید بتایا کہ قیادت کی جانب سے مسلح افواج کو ہدایت دی گئی ہے کہ ’اب سے پڑوسی ممالک پر حملہ نہ کیا جائے، جب تک کہ (وہاں سے) پہلے حملہ نہ ہو۔‘
انھوں نے خبردار کیا کہ جو قوتیں اس موقع کو ایران پر حملے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہیں، انھیں ’سامراجیت کی کٹھ پتلی‘ نہیں بننا چاہیے۔
ان کے مطابق اسرائیل یا امریکہ کی حمایت ’عزت اور آزادی کا راستہ نہیں ہے۔‘
Share this content:


