بلوچستان مائنگ کمپنی کی سائٹ پرمسلح افراد کا حملہ، 10 افراد ہلاک، مشینری نذرِ آتش

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے داریگون میں مسلح افراد نے معدنیات تلاش کرنے والی ایک مقامی کمپنی کی کان کنی سائٹ پر حملہ کیا، جہاں ڈرلنگ آپریشن جاری تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک غیر ملکی شہری اور دو مقامی سیکیورٹی گارڈز بھی شامل ہیں۔

ہلاک شدگان کی لاشیں پرنس فہد اسپتال دالبندین منتقل کر دی گئی ہیں۔

نجی کمپنی نیشنل ریسورسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (NRL) نے اپنے لنکڈ اِن اکاؤنٹ پر واقعے کی تصدیق کی ہے، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

مقامی صحافیوں کے مطابق حملہ آوروں نے سائٹ پر موجود مشینری کو بھی آگ لگا دی۔

دریگون، ضلع چاغی کے ہیڈ کوارٹردالبندین سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ایک دور افتادہ پہاڑی علاقہ ہے، جہاں کان کنی کے منصوبے جاری ہیں۔

واقعے نے علاقے میں سیکیورٹی خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں بلوچستان کی معدنی وسائل کی لوٹ کھسوٹ میں شامل عناصر کو پہلے تنبیہ کرچکے ہیں کہ بلوچستان کی معدنی وسائل بلوچ قوم کی امانت ہیں ان کی لوٹ کھسوٹ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی ۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share this content: