بھمبر (/کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر کے علاقے بھمبر میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبران کی جانب سے 9 جون کے اعلان کردہ لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں رابطہ مہم جاری ہے۔
اس سلسلے میں امتیاز اسلم، چوہدری شبیر، سعد انصاری، توصیف جرال، عابد اسلم اور سجاد پوٹھی نے تحصیل بھمبر کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران عوامی ایکشن کمیٹی تحصیل بھمبر کی تمام یونین کونسلوں کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں 9 جون کو بھمبر سے مظفرآباد اسمبلی سیکرٹریٹ تک لانگ مارچ اور غیر معینہ مدت کے دھرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
شرکاء کو لانگ مارچ کی اہمیت اور مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں تاکہ مارچ اور دھرنے کو منظم انداز میں کامیاب بنایا جا سکے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کے لیے یہ لانگ مارچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاءاللہ 9 جون کو بھمبر سے مظفرآباد اسمبلی سیکرٹریٹ تک ایک تاریخ ساز لانگ مارچ کیا جائے گا اور مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت کا دھرنا جاری رکھا جائے گا۔
Share this content:


