امریکہ میں مقیم کشمیریوں کا 9 جون کو پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

امریکہ میں مقیم پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکے باشندوں نے 9 جون کوپاکستانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ی ریاست کے محنت کش عوامی حقوق تحریک کے لئے عوام کی عظم جدوجہد اور شہدائے عوامی حقوق کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ9 جون کو امریکی ریاست ٹیکساس میں کشمیر امریکن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستانی فورسز کی کشمیری عوام پر جارحیت اور بربریت کے خلاف پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 10 جون کو یونائٹڈ جموں کشمیر فورم کے زیر اہتمام نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر پاکستانی فورسز کی جارحیت اور بربریت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ اگلے ہفتے ساوٴتھ ایشیا سالیڈٹری نیٹ ورک کے زیر اہتمام واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی فورسز کی کشمیری عوام پر جارحیت بربریت اور معصوم شہریوں کی شہادت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر مزاحمت راولاکوٹ میں شہید عوامی حقوق عظیم مزاحمت کار شاہ زیب شہید کو پورے قومی اعزاز اور انقلابی نعروں اور ترانوں میں دھرتی کے حوالے کیا جائے گا۔ اورسیز ریاستی محنت کش عوامی حقوق تحریک کے پشتی بان اور اپنی قوم کے سفیر ہیں ۔ہر حال ہر محاذ پر اپنی قوم اور عوام کی حرمت اور آزادی کا تحفظ کریں گے۔

Share this content: