باغ /کاشگل نیوز
پاکستان زیرانتظام جموں و کشمیر کے مشہور کشمیری شاعر اور صحافی احمد فرہاد کو طویل قید کے بعد بالآخر رہا کر دیا گیاہے۔
احمد فرہاد کو 22 جون کو باغ، آزاد کشمیر سے 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
تقریباً 75 روز پابندِ سلاسل رہنے کے بعد آج ان کی رہائی عمل میں آئی۔
احمد فرہاد کی رہائی کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے اہل خانہ، دوست احباب اور صحافتی حلقوں میں اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ احمد فرہاد کو اس سے قبل پاکستانی فوج نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایاتھا جبکہ اب کی بار کشمیرمیں جاری عوامی تحریک کی حمایت اور اس کی شانہ بشانہ جدوجہد پر انہیں گرفتار کرکے جیل میں ڈالا گیا تھا۔
Share this content:


