کشمیر سے متعلق احتجاج، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت 96 افراد کی ضمانت منظور

اسلام آباد/ کاشگل نیوز

پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سیکٹر ایف-10 میں کشمیر سے متعلق احتجاج کے خلاف درج مقدمے میں گرفتار سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت 96 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

مقدمے میں گرفتار ملزمان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تمام 96 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ہر ملزم کو 5،5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت کے فیصلے کے بعد کشمیر سے متعلق احتجاج کے مقدمے میں گرفتار تمام 96 افراد کی رہائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

Share this content: