اسلام آبادکشمیر احتجاج کیس: 40 روز بعد 73 گرفتار افراد اٹک جیل سے رہا

اسلام آباد/ کاشگل نیوز

کشمیر احتجاج کیس میں گرفتار کیے گئے 95 افراد میں سے 73 افراد کو تقریباً 40 روز بعد اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا۔

رہا ہونے والے افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں، جن میں اینکر و طالبہ عذرا عالم، طالبہ سفیہ عالم اور ان کی والدہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مزید 22 افراد کی رہائی کا عمل بھی جاری ہے، تاہم روبکار جاری ہونے میں تاخیر کے باعث انہیں فوری طور پر جیل سے رہا نہیں کیا جا سکا۔

حکام کے مطابق باقی افراد کی رہائی کل یا پرسوں تک متوقع ہے۔

دوسری جانب احتجاج میں شریک افراد کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کو رات کے اوقات میں گھروں اور ہاسٹلز پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کشمیر احتجاج کے سلسلے میں اسلام آباد میں گرفتار کیے گئے افراد کی رہائی کے لیے اہلِ خانہ اور مختلف حلقوں کی جانب سے مسلسل مطالبات سامنے آتے رہے ہیں۔

کشمیر میں گذشتہ تین مہینوں سے پاکستانی فورسز کیظلم و جبر اور براہ راست فائرنگ و 100 سے زائد افراد کے قتل کے باوجود مسلسل احتجاج جاری ہے ۔

Share this content: