پاکستان کے شہر کراچی کے ایک ہی گھر سے 2 بچیوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہی اسی طرح بنوں سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نجی سوسائٹی کے ایک گھر سے میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت 30 سے 32 سالہ شاہ زیب، ان کی اہلیہ صبا، شاہ زیب کی بہن شمائلہ اور ان کی دو کم عمر بیٹیاں شامل ہیں جن کی عمریں چار سے پانچ سال اور تین سے چار سال بتائی گئی ہیں۔
ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق گھر سے ایک پستول جبکہ شاہ زیب کی جیب سے ہاتھ سے تحریر شدہ ایک خط ملا ہے۔ پولیس کو ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ دونوں کم عمر بچیوں کو زہر دیا گیا تھا۔
ڈاکٹر پیرزادہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی حتمی وجوہات اور اموات کی نوعیت کا تعین تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہو سکے گا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ مبینہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کرائے کے گھر پر رہائش پذیر تھا۔
ان کے مطابق جب مالک مکان آئے تو انھوں نے کافی دیر دروازہ بجانے کے کے بعد بالاخر اس کو توڑا کیونکہ دروازے کو اندر سے کنڈی لگی ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ زیب کے جیب سے ملنے والے خط میں مالی تنگی اور رشے داروں کے رویوں کا ذکر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بنوں سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے شابری بھرت سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
Share this content:


