پاکستان کے زیرانتظام بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل پسنی کے علاقے شادی کور میں آج بروزاتوار کو پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی (بم) سے نشانہ بنایاگیا ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، شادی کور کے مقام پر جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں میجر وجاہت سمیت کم از کم 8 پاکستانی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
تاہم، عسکری حکام یا سرکاری ذرائع کی جانب سے جانی نقصانات کے اس دعوے کی حتمی تصدیق کا تاحال انتظار ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں اس نوعیت کے حملے بلوچستان کے اندر سیکیورٹی فورسز اور ریاستی تنصیبات پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور عسکری کشیدگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ پاکستانی فوج کے اس قافلے یا گاڑی پر ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
Share this content:


