گلگت/کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان حکومت نے خطے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع گلگت اور اسکردو میں تین روزہ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات گلگت بلتستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کرفیو 2، 3 اور 4 مارچ تک نافذ العمل رہے گا جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
حکومتی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے بعد صورتحال کشیدہ ہے، جس کے پیش نظر انسانی جان و مال کے تحفظ کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔
اعلامیے کے مطابق فوجی دستے ضلع گلگت اور اسکردو میں تعینات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
کرفیو اور ریلیکسیشن شیڈول:
2 مارچ
رات 12 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کرفیو
دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک نرمی
شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک کرفیو
3 مارچ
رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک نرمی
صبح 5 بجے سے شام 4 بجے تک کرفیو
شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک نرمی
رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو
4 مارچ
صبح 5 بجے سے صبح 8 بجے تک نرمی
صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کرفیو
شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک نرمی
رات 8 بجے سے رات 12 بجے تک کرفیو
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کی پابندی کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
Share this content:


