گلگت / کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے خطے گلگت اور اسکردو میں اقوام متحدہ کے دفاتر کے باہر احتجاج کے دوران فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 10 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گلگت میں احتجاج کرنے والے مظاہرین پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 7 شیعہ نوجوان ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد شہر میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور مشتعل مظاہرین کی جانب سے اقوام متحدہ کے دفتر کو نذرِ آتش کیے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔
دوسری جانب اسکردو میں بھی اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاج کے دوران فائرنگ سے 3 شہری ہلاک جبکہ 45 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
تاحال فائرنگ کے ذمہ داروں کا تعین نہیں ہو سکا جبکہ حکام کی جانب سے باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ دونوں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور حالات کشیدہ ہیں۔ شہری حلقوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Share this content:


