انڈیا نے ان دعوئوں کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکی بحریہ ایران کے خلاف جنگ میں اس کی بندرگاہیں استعمال کر رہی ہے۔
انڈین وزارت خارجہ کے فیکٹ چیک اکاؤنٹ پر اس دعوے کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ امریکا کے ایک چینل ’ون امریکہ نیوز نیٹ ورک‘ پر یہ دعویٰ کہ امریکی بحریہ اس کی بندرگاہیں استعمال کر رہی ہے، غلط اور جعلی ہے۔
انڈین وزارت خارجہ کے فیکٹ چیک اکاؤنٹ نے یہ بھی لکھا کہ ’ہم آپ کو ایسے بے بنیاد اور من گھڑت تبصروں کے بارے میں خبردار کرتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ ’ون امریکہ نیوز نیٹ ورک‘ پر ایک سابق امریکی فوجی عہدیدار اور سابق سیکرٹری دفاع کے مشیر نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی جنگی جہاز ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے انڈین بحری تنصیبات کو استعمال کر رہے ہیں۔
Share this content:


