صحافی سہراب برکت 100 دن بعد جیل سے رہا

پاکستان میں صحافی سہراب برکت کو تقریباً 100 دن بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

انہیں پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور مختلف مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سہراب برکت کو متعدد کیسز میں عدالتوں سے ضمانت ملنے کے باوجود زیرِ حراست رکھا گیا تھا، تاہم حالیہ عدالتی پیش رفت کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سہراب برکت کی گرفتاری صحافتی حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے تنقید کا باعث بنی تھی، جن کا مؤقف تھا کہ صحافیوں کے خلاف سائبر قوانین کے استعمال سے آزادیِ اظہار پر سوالات جنم لیتے ہیں۔

Share this content: