ایرانی وفد پاکستان پہنچ گیا، عباس عراقچی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد آج ہی روانہ ہونگے

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد آج روانہ ہوجائیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وفد کا فی الحال قیام کا ارادہ نہیں، ایرانی وزیرخارجہ وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے بعد آج روانہ ہوجائیں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ عمان اور روس کے دورہ پرجائیں گے۔

یاد رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کہہ چکے ہیں کہ عباس عراقچی اس سفر کے دوران صرف اعلیٰ پاکستانی حکام سے ملاقات کریں گے اور ایران اور امریکہ کے درمیان براہ راست ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں۔

دوسری جانب ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کےسربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ عباس عراقچی پاکستان کےدورےمیں صرف دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کریں گے،عراقچی کےدورہ پاکستان کےدوران جوہری معاملےپرکوئی بات چیت نہیں ہوگی،جوہری معاملہ ایران کی ریڈلائن میں سےایک ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچا تھا، بعدازاں وائٹ ہاؤس ترجمان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں امن مذاکرات میں امریکی وفد کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہوں گے۔

Share this content: