پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے الیکشن کمیشن نے ریاست بھر میں عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
عام انتخابات 27 جولائی کو منعقد ہوں گے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے الیکشن کمشنر غلام مصطفی مغل کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ ’الیکشن کو پر امن اور شفاف بنانے کے لیے فوج اور رینجرز کی مدد طلب کر لی گئی ہے۔ ‘
انھوں نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن یقینی بنائے گا لوگ اپنا حق رائے رہی استعمال کریں کوئی مشکل نہ آئے۔‘
یاد رہے کہ یہ اعلان ایسے وقت میں ہوا ہے جو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی اسمبلی میں مہاجرین مقیم پاکستان کی نشستوں کے حوالے سے تنازع جاری ہے۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ ہے کہ یہ نشستیں ختم کی جائیں اور اس کے مسئلے کو آئندہ اسمبلی کے قیام سے پہلے حل کیا جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج سے قبل 14 ہزار اضافی اہلکار طلب کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے اپنے مطالبات کے حل کے لیے 9 جون کو احتجاجی کال دی گئی ہے، جس کے تحت کشمیر اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس تناظر میں کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس لیاقت علی نے امنِ عامہ برقرار رکھنے کے لیے حکومتِ پاکستان سے 14 ہزار اہلکار فراہم کرنے کی تجویز چیف سیکرٹری کو ارسال کر دی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے زیر انتظام کشمیرمیں حکومتِ نے سیاحوں اور دیگر مقاصد کے لیے خطے کا رخ کرنے والے افراد کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے 5 جون سے 20 جون 2026 تک آزاد کشمیر کے سفر سے روک دیا۔
Share this content:


