عوامی ایکشن کمیٹی نے لانگ مارچ اور دھرنے کے ایس او پیز جاری کر دیے

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے چھتر چوک مظفرآباد میں ہونے والے لانگ مارچ اور دھرنے کے لیے تفصیلی ایس او پیز جاری کر دیے ہیں، جن کا مقصد شرکاء کی سیکیورٹی، نظم و ضبط اور انتظامی امور کو مؤثر بنانا ہے۔ کمیٹی نے تمام شرکاء اور کور ممبرز کو ہدایات کی سختی سے پابندی کرنے کی تاکید کی ہے۔

اہم ایس او پیز
ہر شریک فرد کے لیے اپنی شناختی دستاویز ساتھ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جس میں قومی شناختی کارڈ، پاسپورٹ، فارم ب یا ڈرائیونگ لائسنس شامل ہو سکتا ہے۔

کور ممبرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں سے آنے والے شرکاء کا مکمل ریکارڈ اور رابطہ نمبرز مرتب کریں۔

لانگ مارچ اور پنڈال میں اسلحہ لانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

شرکاء کی رجسٹریشن، سفر کرنے والی گاڑیوں کا ریکارڈ اور نظم و ضبط برقرار رکھنا کور ممبرز کی ذمہ داری قرار دیا گیا ہے۔

کسی بھی فرد کو نقاب پہن کر مارچ یا پنڈال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، حتیٰ کہ ماسک پہننے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ہر شریک فرد اپنے علاقائی کور ممبر کے احکامات کا پابند ہوگا، چاہے وہ انفرادی طور پر شامل ہو رہا ہو۔

کسی بھی غیر اخلاقی یا غیر قانونی حرکت کی صورت میں متعلقہ فرد کو اس کے کور ممبر کے حوالے کیا جائے گا۔

نفرت انگیز یا اشتعال انگیز تقاریر اور نعرے بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔

مجرمانہ فعل کا مرتکب فرد ذاتی طور پر ذمہ دار ہوگا، اور کور کمیٹی اسے لانگ مارچ سے الگ کرنے یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

لانگ مارچ کی فیصلہ سازی کا اختیار صرف کور ممبرز کے پاس ہوگا، کسی بھی فرد کو اس میں مداخلت کی اجازت نہیں ہوگی۔

مرکزی پنڈال مظفرآباد کی انتظامی ذمہ داری مظفرآباد ڈویژن کے کور ممبرز کے سپرد کی گئی ہے۔

کسی بھی تنازعے کی صورت میں متعلقہ علاقائی کور ممبر یا مرکزی کور کمیٹی کا فیصلہ حتمی تصور ہوگا۔

کور کمیٹی ممبران کی فہرست

نیلم ویلی سے:
خواجہ انیس احمد — 0355815330، 03555806888
خواجہ مجتبیٰ بانڈے — 03558319877، 03094546787

مظفرآباد سے:
راجہ امجد علی خان ایڈووکیٹ — 03009135127
شوکت نواز میر — 03008561984
انجم زمان اعوان — 03004662261
فیصل جمیل کشمیری — 03318192018
راجہ صعیب جاوید — 03448892179

جہلم ویلی سے:
سید فیصل گیلانی — 03329534529

ضلع باغ سے:
راجہ غلام مجتبیٰ — 03450978602، 03335758417
سردار عابد شاہین — 03065279225
سردار افتخار زمان — 03005556848

ضلع پونچھ سے:
سردار سجاد احمد — 03469225306
سردار عمر نزیر کشمیری — 03345488308
سردار ارباب ایڈووکیٹ — 03402038566

سدھنوتی سے:
خان الیاس خان — 03454234603
سردار شہزاد خان — 03465071119، 03105746846
سردار شبیر احمد خان — 03335731470

حویلی سے:
مجبتیٰ بن فیض فاروقی — 03558705864
مرتضیٰ شریف — 03557104296

کوٹلی سے:
چوہدری امتیاز اسلم — 03169317286، 03355202891
راشد نعیم — 03425448068

میرپور سے:
خواجہ مہران ارشد ایڈووکیٹ — 03430008013، 03558425133
چوہدری شبیر احمد نگیالوی — 03445580734
سعد انصاری ایڈووکیٹ — 03418884879

بھمبر سے:
سجاد احمد پوٹھی — 03218145786
توصیف جرال ایڈووکیٹ — 03410575719
عابد اسلم — 03121212771

Share this content: