پاکستان زیرِ انتظام کشمیر میں گذشتہ 40 دنوں سے جاری کریک ڈاؤن، پاکستانی فورسز کی ناکہ بندی، انٹرنیٹ اور ادویات کی بندش، شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال سمیت جاری دھرنے اور سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ برقرار ہے۔
اس کشیدگی کے دوران 42 سے زائد نہتے مظاہرین کی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں قتل عام اور نسل کشی جاری ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں اپنے بنیادی حقوق کے مطالبے کے لیے احتجاجی دھرنے جاری ہیں جس میں خواتین و بچوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔
پاکستانی میڈیا سمیت انٹرنیشنل میڈیا کی جانب سے ان مظالم اور قتل عام کو مکمل طور پر رپورٹ نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس میڈیا بلیک آؤٹ کے درمیان جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JKJAAC) نے ایک آفیشل فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بربریت کا نشانہ بننے والے 42 شہداء کی تصدیق کی گئی ہے۔
اضلاع کے لحاظ سے ہلاکتوں کا خلاصہ (JAAC رپورٹ)
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ضلع وار خلاصے کے مطابق کل تعداد 42 ہے:
ضلع / حلقہ
شہداء کی تعداد
راولاکوٹ
13
کوٹلی
10
حلقہ بلوچ (سدھنوتی)
9
میرپور
4
حلقہ پلندری (سدھنوتی)
4
باغ
2
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی فہرستِ شہداء کے تفصیلی نام:
1۔ راولاکوٹ (13 شہداء)
شازیب حبیب — 5 جون 2026
رشید خان — 8 جون 2026
فہد برکت — 8 جون 2026
عثمان صابر — 8 جون 2026
جمشید — 8 جون 2026
طارق ریشم — 8 جون 2026
نقاش — 8 جون 2026
وسید صدیق — 8 جون 2026
عنایت خان — 8 جون 2026
مصطفیٰ رحیم — (رہائشی: جنوبی باغ، گاؤں بھاٹہ سگڑہ) — جائے شہادت: پوتھی مکو آلاں، راولاکوٹ
نزاکت خادم — (رہائشی: بنگوئیں، گلہ ملی خان) — جائے شہادت: جندالہ کراس — 10 جولائی 2026
واجد حیات — جائے شہادت: بس تر میٹل، متیا لہمیرہ — 14 جولائی 2026
عبداللہ فاروق — (رہائشی: بنگوئیں) — جائے شہادت: جندالہ کراس (10 جولائی 2026 کو زخمی، 16 جولائی 2026 کو شہادت)
2۔ کوٹلی (10 شہداء)
ڈاکٹر احسن عنایت — 9 جون 2026
مجتبیٰ کاظمی — 9 جون 2026
ایڈووکیٹ عروسہ — 9 جون 2026
مولوی اختر — 9 جون 2026
احتشام — 9 جون 2026
عاطف خان — (رہائشی: کوٹلی) — 9 جون 2026
محمد حسیب نقاش — (رہائشی: سید پور، تحصیل کھوئی رٹہ) — جائے شہادت: روٹی گلی، کوٹلی
عبدالرحمن عرف چاند — (رہائشی: کوٹلی) — 9 جون 2026 کو زخمی، بعد ازاں شہید
محمد اختر — 9 جون 2026
ملک رحیم سبحانی — 9 جون 2026
3۔ حلقہ بلوچ – سدھنوتی (9 شہداء)
شبیر صاحب — (رہائشی: گاؤں ٹھل کٹجیری، بلوچ) — جائے شہادت: کوٹلی — 9 جون 2026
زاہد مغل ولد محمد یاسین — (رہائشی: گاؤں نورسے، بلوچ) — 14 جولائی 2026
ظفر مغل — جانر — (رہائشی: گاؤں نورسے، بلوچ) — 14 جولائی 2026
ملک سہیل ولد علی داد — (رہائشی: گاؤں پلوٹھ بمناکہ، بلوچ) — جائے شہادت: بنفک آوان آباد — 14 جولائی 2026
منصور خان — (رہائشی: گاؤں قلہماں، بلوچ) — جائے شہادت: بنفک آوان آباد — 14 جولائی 2026
احسن الحق ولد اصغر خان — (رہائشی: کٹجیری، بلوچ) — 14 جولائی 2026
ارسلان احمد ولد محمد اکبر خان — (رہائشی: بھلر کوٹ بیری، بلوچ) — جائے شہادت: بنفک آوان آباد — 14 جولائی 2026
راجہ عادل — (رہائشی: بوتہا بازار، جوتلی، بلوچ) — جائے شہادت: بنفک آوان آباد — 14 جولائی 2026
رقیب عاید — (رہائشی: بلوچ) — 14 جولائی 2026
4۔ میرپور (4 شہداء)
واجد — 9 جون 2026
محمد حسنین راجہ — (رہائشی: پگل چک) — جائے شہادت: انب، تحصیل ڈڈیال — 5 جولائی 2026
اسرار شکیل ولد محمد شکیل — (رہائشی: چٹپڑی، میرپور)
یعقوب حسین ولد رشید حسین — (رہائشی: سنڈل، ڈڈیال) — 5 جولائی 2026
5۔ حلقہ پلندری – سدھنوتی (4 شہداء)
فیضان عنایت — 4 جون 2026
شعبان عارف — 12 جون 2026
نعیم امین — 14 جون 2026
حمد مصطفیٰ — (رہائشی: پلندری) — 4 جولائی 2026
6۔ باغ (2 شہداء)
سردار ناصر ولد سردار نذیر — (رہائشی: ماخیالہ)
واجد صدیق — (رہائشی: بڑی بازی، چترہ ٹوپی)
کمیٹی کی جانب سے نوٹ جاری کیا گیا ہے کہ یہ فہرست سردار تیمور فاروق نے تیار کی ہے، اور اس میں کسی بھی غلطی یا نام کی درستی کے لیے ادارہ کمیٹی کو مطلع کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ پورے خطے میں اس وقت عوامی غم و غصہ پایا جاتا ہے اور بنیادی انسانی و سیاسی حقوق کی فراہمی تک دھرنے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Share this content:


