کشمیر میں 38 لاپتہ افراد کی ابتدائی فہرست مرتب، شوکت نواز میر سمیت درجنوں مظاہرین تاحال غائب

راولاکوٹ / کاشگل نیوز

پاکستان زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں جاری حالیہ کریک ڈاؤن کے تناظر میں 38 لاپتہ اور گرفتار افراد کی ابتدائی فہرست مرتب کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ دستیاب ڈیٹا تاحال نامکمل ہے اور مختلف علاقوں سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے دیگر افراد کی معلومات جمع کرنے کا عمل مسلسل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خطے میں 40 دنوں سے زائد انٹرنیٹ سروس کی طویل بندش کے باعث مختلف اضلاع سے مکمل اور بروقت معلومات حاصل کرنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی اور دیگر حلقوں کو امید ہے کہ انٹرنیٹ بحال ہونے کے بعد مزید مستند اور جامع تفصیلات سامنے آئیں گی، جنہیں تصدیق کے بعد باقاعدہ طور پر پبلک کیا جائے گا۔ متعلقہ حلقوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس بھی لاپتہ یا حراست میں لیے گئے افراد سے متعلق مصدقہ معلومات ہوں تو وہ ریکارڈ مکمل کرنے کے لیے فراہم کریں۔

یاد رہے کہ کشمیر میں گذشتہ ایک مہینے سے زائد عرصے سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین کی گرفتاری اور بعد ازاں لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ عوامی حلقوں اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا الزام ہے کہ یہ گرفتاریاں اور جبری گمشدگیاں پاکستانی فوج، خفیہ اداروں اور رینجرز کے ہاتھوں عمل میں آئی ہیں۔

عوامی تحریک کے اہم رہنما شوکت نواز میر (ولد حبیب اللہ میر) کو فورسز نے باقاعدہ گرفتار کیا تھا جس کے ویڈیو ثبوت بھی موجود ہیں، لیکن انہیں اب تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی تھانے میں ان کی موجودگی رپورٹ کی گئی ہے۔ اس واقعے اور دیگر درجنوں افراد کی پراسرار گمشدگی نے کشمیری عوام، ایکشن کمیٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

حالیہ کریک ڈاؤن کے دوران مختلف اضلاع سے حاصل ہونے والی 38 افراد کی مروجہ فہرست درج ذیل ہے:

تاریخ اور جائے گرفتاری/گمشدگی
1۔عبدالرحمن عباسی(ماندری، تحصیل دھیرکوٹ)2۔احسن آصف عباسی(سانگھڑ بھاٹرا، دھیرکوٹ،30 جون 2026)3۔امجد عرف کالا(بنجوسہ، راولاکوٹ)4۔عتیق احمد عباسی ذوالفقار(تمروٹہ یو سی، جندالہ، راولاکوٹ)5۔ایان مقصود(گارتھامہ، چناڑی، جہلم ویلی،14/15 جون 2026 – گارتھامہ)،6۔ڈاکٹر تسنیم عظیم(کوٹھیاں، کوٹلی)7۔فرحان کیانی،گارتھامہ، چناڑی، جہلم ویلی)،14/15 جون 2026 – گارتھامہ)8۔فاروق میر(مظفرآباد)9۔گل بدین عباسی(کوہالہ، مظفرآباد)10۔حافظ احسن(دھیرکوٹ، باغ،30 جون2026)،11۔حماد کیانی(گارتھامہ، چناڑی، جہلم ویلی،14/15 جون 2026 – گارتھامہ)،12۔حمزہ کیانی(گارتھامہ، چناڑی، جہلم ویلی،14/15 جون 2026 – گارتھامہ)13۔احتشام کیانی(گارتھامہ، چناڑی،جہلم ویلی،14/15 جون 2026 – گارتھامہ)14۔عرفان ظفر(میرپور)15۔اشتیاق کاشر،16۔خلیل الزماں(نیلم)17۔محمد آفتاب محمد عزیز(تھلئیر کالونی، کوٹلی،9 جون 2026 – لاری اڈا، کوٹلی،18۔محمد آکاش محمد الیاس(سرساوا چاوارا، کوٹلی،9 جون 2026 – کوٹلی)،19۔محمد تعارف حسین محمد عارف(پٹن شیر خان، سدھنوتی ،13 جون 2026)،20۔نعیم آزاد قریشی،21۔قاری سعید(ٹالکیر کوٹھیاں، باغ،14 جولائی 2026)،22۔راجہ عبدالواحد کشمیری(کافل گڑھ، چک سیڑیاں، باغ،23۔راجہ عاقب صابر( رنگلا، دھیرکوٹ، باغ،دھیرکوٹ)،24۔راجہ بلال(جِھیر غنی آباد، باغ،راولاکوٹ سے لاپتہ)،25۔راجہ کامران بشیر(رنگلا کٹکیر، دھیرکوٹ، باغ،6 جون 2026 – جندالہ، راولاکوٹ)،26۔راجہ ممتاز گل(کوپریا، یو سی کوٹلی ringoli، دھیرکوٹ، باغ،دھیرکوٹ)27۔راجہ عمیر جاوید(کافل گڑھ، باغ،راولاکوٹ)،28۔سردار اشن فیاض(بنگوئیں، راولاکوٹ)،29۔سردار حفیظ(ٹالکیر کوٹھیاں، باغ،14 جولائی 2026)،30۔سردار قدیر(ٹالکیر کوٹھیاں، باغ،14 جولائی 2026)،31۔سردار شفقت ایوب(باغ،17 جولائی 2026 – باغ)،32۔سردار عثمان(ٹالکیر کوٹھیاں، باغ،14 جولائی 2026)،33۔سردار وقار(ٹالکیر کوٹھیاں، باغ،14 جولائی 2026)،34۔شفیق انقلابی،دلائی، مظفرآباد،35۔شوکت نواز میرحبیب اللہ میر(مکان نمبر 14، محلہ نیلم بینک روڈ، مظفرآباد،30 جون 2026)،36۔وقاص ظفر(میرپور)،37۔واسی خواجہ(نیلم) اور 38۔زاہد عزیز شامل ہیں۔

عوامی حلقوں اور ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام نظر بند اور لاپتہ افراد کو فوری طور پر منظرِ عام پر لا کر قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے، بصورتِ دیگر احتجاجی تحریک کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔

Share this content: