گلگت بلتستان : انسدادِ دہشت گردی عدالت سے شبیر مایار کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم جاری

گلگت/ کاشگل نیوز

عدالتِ انسدادِ دہشت گردی گلگت بلتستان کے جج مسٹر رحمت شاہ نے معروف سیاسی و سماجی شخصیت شبیر مایار کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

کورٹ ذرائع کے مطابق آج عدالت میں متعلقہ کیس کی سماعت ہوئی۔

شبیر مایار کی جانب سے ان کے وکیل مسٹر اطہر حسین ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور دلائل دیے۔

وکیلِ صفائی نے عدالت کو بتایا کہ شبیر مایار کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور کیس میں کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔

دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شبیر مایار کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

شبیر مایار کی ضمانت منظور ہونے پر ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور سیاسی و سماجی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور عدالت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔

Share this content: