عوامی ایکشن کمیٹی کا 27 جولائی کو مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

راولاکوٹ / کاشگل نیوز

پاکستان زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں جاری احتجاجی دھرنے سے مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔

کور ممبر عمر نذیر نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، جس کے بعد تحریک کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 26 جولائی کو میرپور ڈویژن سے عوامی قافلے مظفرآباد کی جانب روانہ ہوں گے، جبکہ 27 جولائی کو پونچھ ڈویژن میں جاری مرکزی دھرنے سے بھی لانگ مارچ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

عمر نذیر کا کہنا تھا کہ نیلم ویلی سے بھی قافلے 26 جولائی کو مظفرآباد کی طرف مارچ شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام قافلے مختلف راستوں سے سفر کرتے ہوئے مظفرآباد پہنچیں گے، جہاں آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھرپور شرکت کرتے ہوئے لانگ مارچ کو کامیاب بنائیں اور پرامن انداز میں اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کریں۔

Share this content: