کامریڈ طاہر مجتبیٰ کی انسدادِ دہشتگردی قانون کے تحت گرفتاری کی مذمت، فوری رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد/ کاشگل نیوز

پاکستان سوشلسٹ فورم نے کامریڈ طاہر مجتبیٰ کو انسدادِ دہشتگردی قانون کے تحت گرفتار کرکے دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان سوشلسٹ فورم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کامریڈ طاہر مجتبیٰ ایک لکھاری اور فعال سیاسی کارکن ہیں اور کسی قسم کی جارحیت یا دہشتگردی میں ملوث نہیں۔ ان کے خلاف انسدادِ دہشتگردی کی دفعات کے تحت کارروائی قابلِ مذمت ہے۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ کامریڈ طاہر مجتبیٰ کے خلاف قائم کیے گئے مبینہ جھوٹے مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں اور انہیں بلا تاخیر رہا کیا جائے۔

پاکستان سوشلسٹ فورم نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کے خلاف ایسے اقدامات آزادیِ اظہار اور سیاسی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے مترادف ہیں۔ "ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے” اور کارکنوں کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

فورم نے مطالبہ کیا کہ طاہر مجتبیٰ کو انصاف فراہم کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات کا شفاف جائزہ لیا جائے۔

Share this content: