اسلام آباد میں مقیم کشمیری صحافی مختار بابا5روز سے لاپتہ، صحافتی حلقوں میں شدید تشویش

سرینگر سے تعلق رکھنے والے اور اسلام آباد میں مقیم معروف صحافی مختار بابا گزشتہ پانچ روز سے پراسرار طور پر لاپتہ ہیں۔ ان کی گمشدگی کے بعد کشمیر سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد کی صحافتی کمیونٹی میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی آزاد کشمیر کے محکمہ داخلہ کی جانب سے مختار بابا کا نام ‘فورتھ شیڈول’ میں شامل کیا گیا تھا، جس کے بعد سے ان کی سلامتی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہو چکا ہے۔

مختار بابا کی گمشدگی کا یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کشمیر میں گزشتہ چار ماہ سے جاری پرامن عوامی تحریک کے دوران قابض فورسز کے بہیمانہ تشدد سے 100 سے زائد افرادہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان کو جبری لاپتہ یا جیلوں میں قید کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود عوام ہر قسم کے ریاستی جبر اور فورتھ شیڈول جیسے کالے قوانین کے نفاذ کے باوجود اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔

کاشگل نیوز انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافتی آرگنائزیشنز سے مطالبہ کرتا ہے کہ مختار بابا کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

Share this content: