جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر کیس میں ایک نیا تنازع سامنے آ گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ دھیرکوٹ نے عدالتِ عالیہ میں حلفیہ بیان جمع کراتے ہوئے شوکت نواز میر کی گرفتاری سے انکار کر دیا ہے۔
پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شوکت نواز میر کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کو شوکت نواز میر کو اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایسے میں پولیس کے حلفیہ بیان اور ویڈیو میں نظر آنے والے مناظر کے درمیان واضح تضاد کئی اہم سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ اگر ویڈیو میں گرفتاری کے مناظر موجود ہیں تو پھر عدالت میں گرفتاری سے انکار پر ذمہ داران سے جواب طلب کیا جانا ضروری ہے۔
Share this content:
کاشگل نیوز واٹس ایپ چینل
جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور مظلوم اقوام کی غیر سنسر شدہ، حقیقی اور تازہ ترین خبروں کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل سے جڑیے۔


