پاکستان کی قومی اسمبلی میں وزیراعظم پاکستانی کشمیر افتخار گیلانی کی جانب سے ایک نجی ٹی وی کے صحافی حیدر شیرازی کو مبینہ طور پر گالیاں دینے اور الزامات عائد کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
اس واقعے کے خلاف پریس گیلری میں موجود صحافیوں نے احتجاجاً اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، جس کے بعد حکومتی نمائندوں نے مذاکرات کے ذریعے انہیں منا کر واپس ایوان میں لایا۔
اس معاملے پر امورِ کشمیر کے نگران قمر زمان کائرہ اور دیگر اراکینِ اسمبلی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے اس طرزِ عمل کو انتہائی نامناسب قرار دیا ہے۔ ایوان کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ صحافی کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے اور رویے کا معاملہ باضابطہ اور سرکاری سطح پر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔
یاد رہے اس وقت پاکستان زیر انتظام کشمیر میں سنسر شپ عروج پر ہے خطے کی سرکار کی جانب سے صحافیوں کے خلاف گرفتاریوں اور جعلی مقدمات کا سلسلہ جاری ہے۔
Share this content:


