جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما سردار عمر نذیر کشمیری نے اعلان کیا ہے کہ 3 دسمبر کو پورے خطے سے کفن پوش مارچ راولاکوٹ کی طرف روانہ ہوگا۔
سردار عمر نذیر کشمیری نے یہ اعلان 22 نومبر کو راولاکوٹ کے دریک عیدگاہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 3 دسمبر کو پاکستانی کشمیر کے مختلف علاقوں سے لوگ کفن پوش مارچ کی صورت میں راولاکوٹ کی طرف روانہ ہوں گے۔
انہوں نے خطاب میں کارکنوں اور عوام سے مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل بھی کی۔
سردار عمر نذیر کشمیری کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کشمیر میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات اور احتجاجی سرگرمیاں جاری ہیں۔
Share this content:
کاشگل نیوز واٹس ایپ چینل
جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور مظلوم اقوام کی غیر سنسر شدہ، حقیقی اور تازہ ترین خبروں کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل سے جڑیے۔


