اسرائیلی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایران میں بلوچ، کرد بہائی اور اہوازیوں کو ایران کے ہاتھوں دہائیوں سے منظم جبر و تشدد کا سامنا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی ترجمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بہائی، کرد، بلوچ، اور اہوازی عرب ایران میں دہائیوں سے منظم ظلم و ستم کا شکار ہیں۔
جہاں ان اقوام کو بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، اذیت اور پھانسیوں کا سامنا ہے۔
اور آج اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے لیے سرخ قالین بچھا دیا ہے۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ نے بلوچ، کرد، بہائی، اہواز اقوام کا نام لیکر آفیشل پیج پر پوسٹ کرکے تاریخ میں پہلی بار بلوچستان کو اپنی خارجہ پالیسی کا حصہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ مسراد ہاتز (Misrad HaHutz) نے ایک ایسے وقت میں ایکس پر اپنا پیغام پوسٹ کر دیا ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے ۔
اس لڑائی میں ابتک اسرائیل نے ایران کے درجنوں فوجی افسران کو ہلاک کیا ہے، 9 کے قریب سائنسدانوں کو بھی اپنے میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔
Share this content:


