30 جون کوحقِ ملکیت دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے خواتین کی نشست

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں مورخہ 14 جون کو محلہ سادات وراجگان (جنیال، میرپور) میں 30 جون حقِ ملکیت دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے خواتین کی پہلی میٹنگ منعقد کی گئی ۔

اجلاس میں محلہ سادات وراجگان کی خواتین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جنیال میں اپنے زیورات بیچ کر اپنے مکان تعمیر کیے ۔25 سال ہو گئے ہمیں یہاں آباد ہوئے لیکن ہمارا درینہ مطالبہ پورا نہیں کیا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر 30 جون سے پہلے ہمارے مطالبات پر غور وفکر نہ کیا گیا تو ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھے ہوں گے ۔

اجلاس میں شرکا کا کہنا تھا کہ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہم نے اس ریاست کی خاطر اپنا سارا کچھ قربان کیا لیکن اس کا صلہ یہ دیا جاتاہے کہ آے روز چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جاتاہے ،ہمارے بھائی آے روز تھانوں کچہریوں کے چکر لگاتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اب ہم بچوں سمیت چوک شہیداں میرپور میں ڈھیرے ڈالیں گے ،جب تک ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جاتا۔

ان کا آخر میں کہنا تھا کہ اب ایک ہی آواز یہ زمین ہماری ہے اس کی حفاظت ہم کریں گئے ۔

اجلاس کے اختتام پر خواتین نے بھرپور نعروں کی گونج میں یک زبان ہو کر کہاکہ اپنے حق کے لیے لڑنا ہوگا لڑنا ہوگا،دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا۔

Share this content: