پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر بارود سے بھری گاڑی سے ایک خود کش حملے کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔
پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ باجوڑ میں ماموند میں ایک سکیورٹی پوسٹ پر خود کش حملے میں کم از کم10 افراد اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
اعلی پولیس حکام کے مطابق لوئی ماموند میں ایف سی اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ پر بارود سے بھری گاڑی سے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں 10 اہلکار ہلاک، دو اہلکار زخمی ہوئے۔ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ایک فورسز اہلکار کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے بارود سے بھری گاڑی اس عمارت سے ٹکرا دی ہے جس میں فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ قائم ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ اس عمارت میں پہلے ایک مدرسہ بھی فعال تھا۔
ایک اور اہلکار نے بتایا کہ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار اور نو ایف سی اہلکاروں کی جان چلی گئی ہے جبکہ ملبے تلے سے اب بھی مزید لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔
تاہم پاکستان کی فوج کی جانب سے ابھی تک کوئی اس واقعے اور ہلاکتوں سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
تاہم خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے ضلع باجوڑ کے ماموند کے علاقے ملنگی میں ایف سی چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
Share this content:


