پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں نورڑ تھانا میریان کے گیٹ کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، نورڑ تھانا میریان کے گیٹ کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Share this content:


