گلگت بلتستان میں پرتشدد واقعات کے دوران ہلاک افراد کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

گلگت /کاشگل نیوز

عوامی ورکرز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان میں پرتشدد واقعات کے دوران ہلاک ہونے افراد کو حکومت فی کس پچاس لاکھ اور زخمیوں کو علاج سمیت بیس لاکھ روپے ادا کرے۔

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سامراجی جنگیں انیسویں صدی سے ایندم جاری ہے اور سامراجی طاغوتی قوتوں کے خلاف واحد عوام دوست سپر پاور ملک USSR جو کہ بین الاقوامی سامراج کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے تھے ۔

بیان میں کہا گیا کہ بدقسمتی سے تمام مسلم ممالک امریکہ و دیگر سامراجیوں کے ساتھ ملکر کئی عشروں بعد اسے توڑ دیا دنیا اب بائے پولر سے یونی پولر میں بدلنے سے یکطرفہ بدمعاشی چل رہی ہے ۔لہٰذا دنیا بھر کے محنت کشوں مظلوموں کو مل کر ایک سوشلسٹ سماج کی تشکیل کے لئے جدوجہد کرنی ہوگی ورنہ یہ لڑائی نہ کوئی مذہب کے نام پہ لڑی جاسکتی ہے نہ جیتی جاسکتی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی سامراج کی شکست سوشلسٹ انقلاب سے ہی ممکن ہے جہاں مظلوم باقی نہ رہے اور لوٹ کھسوٹ کا نظام نہ رہے۔اس لئے عالمی سامراجی کردار کو سمجھتے ہوئے گلگت بلتستان کشمیر کے نوجوان بھی اپنے آئینی مسئلے کو مذہب کے عینک اتار کے انسانی مسئلہ بنانے کو کوشش کریں ۔

پارٹی کی جانب سے آخر میں تمام شہدا کے وارثین کیلئے تعزیت پیش کی گئی۔نیز احتجاجی مظاہروں کے دوران عوام پر مقدمات بنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

Share this content: