جو بائیڈن کی قیادت میں سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ کی طرف دھکیل دیا ہے۔
انھوں نے اس دعوے کے لیے ثبوت فراہم نہیں کیے لیکن اس بات پر زور دیا کہ امریکی عوام اس جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔
کملا ہیرس نے یہ بھی کہا کہ ’ٹرمپ جنگ کو جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات کے اجرا سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔‘
مشی گن میں ڈیموکریٹک ویمنز پارٹی کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، انھوں نے مزید کہا کہ وہ دوبارہ صدر کے لیے انتخاب لڑنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کملا ہیرس گذشتہ انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ہار گئی تھیں۔
Share this content:


