گلگت بلتستان میں شبیر مایار کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ

کھرمنگ / کاشگل نیوز

پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ کے چیف آرگنائزر شبیر مایارکی رہائی کے لئے روڈ بلاک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

شبیر مایار کو ایک ہفتہ قبل بلتستان ان ہوٹل سے گرفتار کرکے انویسٹیگیشن ونگ منتقل کر دیا گیا ہے۔

شبیر مایار کی گرفتاری کے خلاف عوامی ردِعمل سامنے آیا، جہاں کھرمنگ کے عوام نے شاہراہِ کارگل بند کرکے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے شبیر مایار کی گرفتاری اور شیڈول فور میں شامل کرکے مبینہ ہراسانی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شبیر مایار کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے۔

عوام نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

Share this content: