پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں سوات صوابی موٹروے پر خورو کوٹھے کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ریسکیو 1122 کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔
ریسکیو 1122 حکام کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ اُسوقت پیش آیا کہ جب ایک وین سڑک کنارے کھڑی بس سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے وقت فلائنگ کوچ میں سوار 17 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ پانچ سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو 1122 مردان کے مطابق موٹروے پولیس اور مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
Share this content:

