راولاکوٹ / کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے شجاع آباد میں جاری دھرنے پر گذشتہ بروز جمعرات کی صبح پاکستانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ وکریک ڈائون کے دوران ہلاکتوں کی تعداد3 ہوگئی جبکہ متعددافرادزخمی ہو گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے باغ کی جانب سے راولاکوٹ شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم دھرنے کے شرکاء نے انہیں دھرنا کراس کرنے کی اجازت نہیں دی۔ جس کے بعد فورسز اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی اور کارروائی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا،جس میں زخمی راستے میں 2 افراد دم توڑ گئے۔جن کی شناخت واجد صدیق سکنہ شجاع آباد اور ناصر نذیر سکنہ ماکھیالہ کے نام سے ہوگئی تھی۔
اب اطلاعات ہیں کہ ایک اور زخمی ، زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے ہیں جس کی شناخت مصطفی رحیم ولد عبدالرحیم ساکن بھاٹا سنگھڑ جنوبی باغ کے نام سے ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز کی کریک ڈائون کے دوران عوامی مزاحمت کے باعث فورسز راولاکوٹ شہر میں داخل نہ ہو سکیں اور انہیں واپس جانا پڑا۔
Share this content:


