صحافی عذرا عالم کے گھر پولیس کا چھاپہ، والد اور بھائی دو چچاؤں سمیت گرفتار

اسلام آباد: کاشگل نیوز

صحافی عذرا عالم کے اہلِ خانہ کے مطابق، انہیں 40 روز اٹک جیل میں رکھنے کے بعد گزشتہ رات ان کے گھر پر پولیس نے دوبارہ چھاپہ مارا، جہاں مبینہ طور پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق، چھاپے کے وقت عذرا عالم گھر پر موجود نہیں تھیں، تاہم پولیس ان کے والد عالم حسین، چھوٹے بھائی تیمور اور چچاؤں عامر حسین اور طالب حسین کو اپنے ساتھ لے گئی۔

اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عذرا عالم اور ان کے خاندان کے خلاف کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہونے کے مصدقہ شواہد سامنے لائے بغیر اس نوعیت کی کارروائیاں کئی سوالات کو جنم دیتی ہیں۔

تاحال پولیس کی جانب سے مبینہ چھاپے، اہلِ خانہ کو ساتھ لے جانے کی وجوہات اور ان کی موجودہ صورتِ حال سے متعلق باضابطہ مؤقف سامنے آنے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

Share this content: