ہجیرہ : واٹر پائپ لائن چیکنگ کے دوران مائنز پھٹنے سے 4 مقامی نوجوان ہلاک

رپورٹ/فرحان طارق (مظفرآباد)

پاکستان زیرِ انتظام جموں کشمیر میں لائن آف کنٹرول (LoC) کے سرحدی علاقے میں ایک حادثہ پیش آیا ہے۔

ہجیرہ مدارپور کے قریب ایل او سی مینڈلہ سے ملحقہ علاقے میں لینڈ مائنز پھٹنے سے پینے کے پانی کی پائپ لائن کا معائنہ کرنے والے 4 نوجوان دم توڑ گئے!

مقامی صحافی ملک ذوالفقار کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز دوپہر تقریباً 3:00 بجے، مینڈلہ سے ملحقہ آبادی کے چار نوجوان ایک مقامی چشمے پر پانی سپلائی کرنے والی مین پائپ لائن کی لائن چیکنگ اور معائنے کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں اچانک لینڈ مائن دھماکہ ہو گیا۔

مائن دھماکے کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوانوں کی شناخت فیضان صغیر (عمر 40 سال) اشتیاق ولد نور محمد (عمر 43 سال) وقاص شریف (عمر 32 سال) عاصم رفیق (عمر 36 سال) سے ہوئی ہے۔

اس واقعے کے متعلق ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ضلعی انتظامیہ سے رابطہ ممکن نہیں ہو پایا۔

Share this content: