پاکستان کے صوبہ پشاور میں جمعرات کی صبح دیر کالونی میں واقع نجی سکول الخیر ایجوکیشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 34 ہو چکی ہے۔ ان میں چھ سے 14 سال عمروں کے 33 بچے اور 25 سالہ ٹیچر ثمرین بی بی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سکول کے پرنسپل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سکول کی عمارت کمزور تھی جس کے باعث یہ حادثہ ہوا۔
جائے وقوعہ پر موجود ریسکیو حکام اور بی بی سی کے نامہ نگار بلال احمد کے مطابق بظاہر سکول میں تیار شدہ چھتیں نصب کی گئی تھیں اور یہاں کوئی پکا لینٹر نہیں تھا۔
پشاور کے ایک سینیئر پولیس افسر کے مطابق سکول کی عمارت خستہ حال تھی، چھتیں طلبہ کا وزن برداشت نہیں کر سکیں اور گر گئیں۔
Share this content:


