گلگت/کاشگل نیوز
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید اور یوتھ ونگ کے رہنما سرکار عباس کی گرفتاری کو پانچ روز گزر گئے، تاہم تاحال ان کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔
پی ٹی آئی گلگت بلتستان اور انصاف لائرز فورم گلگت بلتستان نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید اور سرکار عباس کے بارے میں فوری طور پر عوام کو آگاہ کیا جائے۔
دونوں رہنماؤں کی رہائی پر پی ٹی آئی جی بی نے زور دیا ہے کہ متعلقہ حکام گرفتار رہنماؤں کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے واضح معلومات فراہم کریں تاکہ اس معاملے پر پائے جانے والے ابہام کو دور کیا جا سکے۔
Share this content:
کاشگل نیوز واٹس ایپ چینل
جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور مظلوم اقوام کی غیر سنسر شدہ، حقیقی اور تازہ ترین خبروں کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل سے جڑیے۔


