پاکستان زیر انتظام کشمیر کے محکمہ داخلہ نے مزید 5 شہریوں کو شیڈول فور میں شامل کر دیا ہے۔
سامنے آنے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق شیڈول فور میں شامل کیے جانے والوں میں حلقہ کھاوڑہ کی یونین کونسل کٹکیر سے تعلق رکھنے والے راجہ شاہزمان صیاد اور راجہ علی زمان صیاد بھی شامل ہیں، جو عوامی تحریک کے دوران اگلی صفوں میں پیش پیش رہے۔
ان کے علاوہ پونچھ سے تعلق رکھنے والے محمد سرفراز خان، محمد کریم خان اور آفتاب حسین کو بھی شیڈول فور میں شامل کیا گیا ہے۔
Share this content:
کاشگل نیوز واٹس ایپ چینل
جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور مظلوم اقوام کی غیر سنسر شدہ، حقیقی اور تازہ ترین خبروں کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل سے جڑیے۔


