ملوٹ میں جیک کی کال پر خواتین کا احتجاج، شیلنگ سے ایک خاتون زخمی

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع باغ کے علاقے ملوٹ میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جیک) کی کال پر خواتین نے احتجاج کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق خواتین نے ملوٹ بازار میں دھرنا دے دیا، جس کے بعد پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی شیلنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوئی ہے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کے لیے رینجرز کی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے تاحال احتجاج، شیلنگ اور خاتون کے زخمی ہونے کے حوالے سے کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔

Share this content: