شوکت نواز میر کیس: سماعت 2 دسمبر تک ملتوی، درخواست گزار کے وکیل کی کیس منتقلی کی استدعا

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں شوکت نواز میر کیس کی سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ کی عدالت میں ہوئی، جہاں درخواست گزار کی جانب سے شاہد علی اعوان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل شاہد علی اعوان ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کو جسٹس چوہدری خالد رشید کی عدالت میں منتقل کیا جائے۔

عدالت نے وکیل کا مؤقف سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 2 دسمبر 2026ء تک ملتوی کر دی۔

کیس کی آئندہ سماعت پر درخواست گزار کی جانب سے کیس منتقلی کی درخواست پر مزید کارروائی متوقع ہے۔

Share this content: