جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ کمیٹی عدم تشدد، آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور اس کا کسی بھی مسلح گروہ یا فرد سے کوئی تعلق نہیں۔
28 نومبر کو جاری کیے گئے ایک پریس ریلیز میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی کی جدوجہد جمہوری اور پُرامن اصولوں کے تحت جاری ہے اور کسی بھی فرد کے مبینہ غیر قانونی عمل کو پوری عوامی تحریک سے منسوب کرنا درست نہیں۔
کمیٹی کے مطابق کسی فرد کے انفرادی عمل یا مبینہ غیر قانونی سرگرمی کی ذمہ داری پوری عوامی تحریک یا اس سے وابستہ تمام افراد پر عائد نہیں کی جا سکتی۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آئین و قانون کی بالادستی، عدم تشدد اور جمہوری اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور عوامی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد انہی اصولوں کے تحت جاری رکھے گی۔
کمیٹی نے اپنے بیان میں اس تاثر کی بھی تردید کی کہ اس کا کسی مسلح گروہ یا فرد سے کوئی تعلق ہے۔
Share this content:


