کسی عسکری گروہ سے تعلق نہیں، پُرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، عمر نذیر

پاکستان کے زیرا نتظام کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں 7 اگست کو اپنے ایک عوامی اجتماع میں خطاب کے دوران سردار عمر نذیر کشمیری نے واضح کیا تھا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کی جدوجہد جمہوری، سیاسی اور پُرامن ہے اور اس کا کسی عسکری گروہ یا مسلح تحریک سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے اربابِ اختیار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہمارا کسی عسکری گروہ سے تعلق ہے اور نہ ہی ہم عسکریت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہماری جدوجہد کا مقصد جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق کا حصول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے ہمارے سینے چھلنی کر دیے، ہمارے دل زخمی کر دیے، مگر اس کے باوجود ہم امن اور صبر کا پیغام دے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں پُرامن سیاسی جدوجہد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیغام آج بھی ’’امن، امن، امن اور صبر، صبر، صبر‘‘ ہے۔

Share this content: