کشمیر کے ہسپتالوں میں تعینات سرجیکل ٹیکنیشنز کو سی ایم ایچ راولاکوٹ رپورٹ کرنے کا حکم

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایمرجنسی حالات کے تحت کشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں تعینات سرجیکل ٹیکنیشنز کو سی ایم ایچ راولاکوٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خطے کی حکومت نے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں تعینات سرجیکل ٹیکنیشنز کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ ایمرجنسی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کے تحت آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے سرجیکل ٹیکنیشنز کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ میں اپنی ڈیوٹی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم نامے میں متعلقہ سرجیکل ٹیکنیشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے بلا تاخیر سی ایم ایچ راولاکوٹ پہنچیں تاکہ ایمرجنسی صورتحال میں طبی عملے کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

حکومت نے متعلقہ محکمہ جات اور ہسپتال انتظامیہ کو بھی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Share this content: