پاکستان کے دارلحکومت اسلام آبادمیں پولیس مظاہرے کے دوران گرفتار کشمیری وکیل راجہ مسعود ایڈووکٹ نے ساتھیوں کے بغیررہا ہونے سے انکارکردیا۔
واضع رہے کہ اسلام اباد سے گرفتار کئے گئے وکلا کو رہا کردیا گیا لیکن راجہ مسعود رحمان ایڈووکیٹ نے اپنے ساتھیوں جبار کاشر ساجد کاشر اور مدثر محبوب ایڈووکیٹس نے رہا ہونے سے انکار کر دیا ۔
راجہ مسعود ایڈوکیٹ نے کہا کہ جب تک گرفتار تمام لوگوں کو رہا نہیں کیا جاتا ہم رہا نہیں ہوں گے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم ریاست کی بربریت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنا اتحاد بر قرار رکھیں کیونکہ آپ اپنے لہو سے تاریخ کا ایک نیا باب لکھ رہے ہیں۔
واضع رہےکہ آج پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں اسلام آباد میں وکلا و دیگر سماجی کارکنان نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں پولیس نے مظاہرین پر حملہ کرکے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بناکر گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے نیشنل پریس کلب میں گھس کر صحافیوں کوبھی تشددکا نشانہ بنایا، ان کے کیمرے توڑے اور کلب کے اندر توڑ پھوڑ بھی کی۔
Share this content:


