برطانیہ کے وزیرِ اعظم سر کیئر سٹارمر نے بیجنگ میں چینی رہنما شی جن پنگ سے ملاقات کی۔
برطانوی وزیر اعظم چین کے اپنے تین روزہ دورے پر پیں۔ وہ 2018 کے بعد اس ملک کا دورہ کرنے والے پہلے برطانوی وزیر اعظم ہیں۔
اپنے افتتاحی کلمات میں سٹارمر نے چین کو ’عالمی سطح پر ایک اہم کھلاڑی‘ قرار دیا، اور کہا کہ وہ ’دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے منتظر ہیں‘۔
چینی صدر شی نے پہلے بات کی لیکن ان کی باتیں کم آڈیو لیول کی وجہ سے سننا مشکل تھیں۔
چینی صدر نے کہا کہ ’چین کے ساتھ تعلقات ایک ناگزیر مسئلہ ہے، اور میں اس پر قدر دان ہوں۔‘
انھوں نے کہا ’اچھی چیزیں اکثر وقت اور محنت مانگتی ہیں اور یہ ایک صحیح کام ہے‘۔
’ہمیں طویل مدتی نقطہ نظر اختیار کرنا چاہیے، اختلافات سے آگے بڑھنا چاہیے، اور باہمی احترام کو برقرار رکھنا چاہیے۔‘
برطانوی وزیر اعظم سٹارمر نے شی جن پنگ سے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ملے تھے۔
سٹارمر نے صدر شی کو بتایا کہ ’بہت عرصہ‘ ہو گیا ہے جب کسی برطانوی وزیر اعظم نے ملک کا دورہ کیا تھا۔
انھوں نے کہا ’چین عالمی سطح پر ایک اہم کھلاڑی ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہم ایک زیادہ سنجیدہ تعلقات قائم کریں۔‘
چین کے ساتھ بہتر تعلقات کے معاشی فوائد پر زور دیتے ہوئے سٹارمر نے کہا ’آج میں یہاں برطانوی عوام کو ذہن میں رکھتے ہوئے موجود ہوں۔ ‘
’کیونکہ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، بیرون ملک واقعات ہمارے ملک میں ہونے والے ہر واقعے کو متاثر کرتے ہیں، چاہے وہ سپر مارکیٹ کی شیلف پر قیمتیں ہوں یا ہمارا احساس تحفظ ہو۔‘
Share this content:


