پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ میں وزیراعظم پاکستان لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کمال نے کہاکہ یہ سکیم ہمارے تعلیمی مستقبل کے لیے ایک نہایت خوش آئند قدم ہے۔ لیپ ٹاپ سکیم کا مقصد ہمارے طلباء و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا اور انہیں علم، تحقیق اور جدت کی دنیا میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں جہاں علم اور ٹیکنالوجی لازم و ملزوم ہیں ۔ لیپ ٹاپ صرف ایک ڈیوائس نہیں بلکہ یہ آپ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ ہے۔ اس کے ذریعے آپ آن لائن تعلیم، تحقیق، فری لانسنگ اور جدید سکلز سیکھ سکتے ہیں۔
وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان باالخصوص وزیراعظم شہباز شریف کا یہ وژن ہے کہ ملک کے نوجوان باصلاحیت، خودمختار اور عالمی معیار کے مطابق ہوں تاکہ وہ دنیا کا مقابلہ کر سکیں ۔
وائس چانسلر نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ آپ اس سہولت کو مثبت اور تعمیری مقاصد کے لیے استعمال کریں گے اور اپنے ملک والدین اور اساتذہ کا نام روشن کریں گے۔
انھوں نے کہاکہ پاکستان کے بہت سارے مسائل کا حل Digital Pakistan میں ہے اور یہ سکیم اس ویژن کی تکمیل کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔
وائس چانسلر نے طالبات کو میرٹ پر لیپ حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ طالبات اسی جذبے اور محنت سے کام کر کے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔
ڈاکٹر گوہر رحمان چغتائی فوکل پرس وزیراعظم پاکستان لیپ ٹاپ سکیم نے بریفنگ میں بتایا کی اس بار ویمن یونیورسٹی باغ کی طالبات کو 187 لیپ ٹاپ ملے جو کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے نمائندگان کی نگرانی میں تقسیم کیےگے۔
Share this content:


