مسقط میں جمعے کے روز ہونے والے ایران-امریکہ مذاکرات کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمان میں جمعے کے مذاکرات کی پیش رفت کی نگرانی کریں گے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ آیا ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ ہو سکتا ہے یا نہیں۔
کیرولین لیویٹ کے مطابق ’دنیا بھر کے ممالک سے ڈیل کرنے کے لیے سفارت کاری ہمیشہ ہمارے صدر کا پہلا آپشن ہوتی ہے، چاہے وہ ہمارے اتحادی ہوں یا ہمارے دشمن۔‘
انھوں نے کہا کہ ’لہذا سٹیو وائٹیکر اور جیرڈ کشنر بات چیت کے لیے عمان کا سفر کر رہے ہیں اور ہم دیکھیں گے کہ کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ صدر ان کی بات سننے کے منتظر ہیں۔‘
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیت کے بارے میں ٹرمپ کے مطالبات بہت واضح ہیں ۔
ان کے مطابق ’ مذاکرات سے قبل میں ایرانی حکومت کو یاد دلانا ضروری ہے کہ دنیا کی تاریخ کی سب سے طاقتور فوج کے کمانڈر انچیف کے طور پر صدر ٹرمپ کے پاس سفارت کاری کے علاوہ بہت سے آپشنز موجود ہیں۔‘
Share this content:


