پاکستانی کشمیر حکومت نے پیٹرول کی محدود دستیابی کے پیش نظر خطے میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں اور کاروباری مراکز رات 8 بجے تک بند کرنے کے پابند ہوں گے، جبکہ شادی ہالز اور ہوٹلز کو رات 10 بجے مکمل طور پر بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے بعض ضروری خدمات کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، جن میں میڈیکل اسٹورز، ہسپتال، لیبارٹریز، تندور، بیکریاں اور دودھ کی دکانیں شامل ہیں، تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔
انتظامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود کرنا اور ایندھن کی قلت کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو قابو میں رکھنا ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور صرف ناگزیر ضرورت کے تحت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔
ذرائع کے مطابق اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو مزید سخت اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔
Share this content:


